یوتھ کی رہنمائی کے لئے پنجاب حکومت ضروری اقدامات کررہی ہے، رائے تیمور خان بھٹی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:35

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ یوتھ ہمارا سرمایہ ہے جس کی رہنمائی کے لئے پنجاب حکومت ضروری اقدامات کررہی ہے، یوتھ کی بہتررہنمائی سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام تین روزہ جشن اقبال میں یوتھ جرگہ کے عنوان سے ایوان اقبال میں خطاب کرتے ہوئے کیا، یوتھ جرگہ میں سیاسی جماعتوں کے نوجوان کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، ان کو مناسب گائیڈ لائن دی جائے تو یہ دنیا کی بہترین یوتھ بن سکتی ہے، ہمارے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا میں منوایا ہے، پنجاب حکومت نوجوانوں کودرست سمت کی طرف لے جانے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے، نوجوانوں کے لئے اہم پروگرام شروع کئے جارہے ہیں جس سے ان کی چھپی ہوئی صلاحتیں نکھر کر سامنے آئیں گی، ہمارے دروازے نوجوانوں کے لئے کھلے ہیں ، یوتھ کے پاس جو بھی آئیڈیاز یا پروگرام ہو وہ ہمارے پاس لے کر آئیں ، حکومت ان کو پوری طرح سپورٹ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں