آصف زرداری کواپنے کارناموں کی وجہ سے ساری عمر جیل میں ہی گزارنی پڑیگی‘ نعیم الحق

ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے سیاہ کاررنامے ایسے ہیں کہ انہیں ساری عمر جیل میں ہی گزارنی پڑے گی،پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کا دور ختم ہوچکا ان کی جڑیں عوام میں کمزور پڑ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو قوم کو حساب دینا ہوگا، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا، آصف زرداری کے سیاہ کارنامے ایسے ہیں کہ ساری عمرجیل میں گزارنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اربوں، کھربوں کی کرپشن پر آصف زرداری کو اپنی پکڑ نظر آرہی ہے اس لئے وہ حربے کے طور پر ایسے بیانات دے رہے ہیں لیکن ان کے تمام منصوبے ناکام رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں