لاہور،سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 30 افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 30 افسران کے تقرروتبادلوں کے کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ا نسپکٹر محمد انور پنجاب ہائی وے سے شیخوپورہ ریجن ، قیصر شجاعت پولیس کان سٹییبلری فاروق آباد تعینات، انسپکٹر عبدلواحد ، نوید یوسف ، عاطف عمران اور محمد امجد پولیس کانسٹیبلری فاروق تعینات،بسمہ اللہ طارق بہاولپور ریجن ، شیراز انور ملتان ریجن ، طاہر محمود اور عاطف عمران فاروق آباد تعینات ،انسپکٹر ناصر محمود سپیشل برانچ لاہور ، عنایت اللہ سرگودھا ریجن ، خالد خان اور فاروق افتخار فاروق آباد تعینات،سب انسپکٹر اطہر نوید سپیشل برانچ لاہور ، اعجاز حسین بہاولپور ریجن اور محمد ارشاد سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر تعیناتی، محمد الیاس سرگودھا ریجن ، غلام مرتضی اور حبیب الرحمن پولیس کانسٹیبلری فاروق آباد تعینات، عدنان حیدر ، ندیم اختر ، یکی خان ، سہیل خان اور خرم شہزاد کو سی ٹی ڈی بھجوا دیا گیا، انسپکٹر یاسر علی اور شاہد سلطان کو بھی سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کر دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سید اعجاز حسین شاہ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں