تھانہ نواں کوٹ کی پولیس نے خاتون ایم پی اے حسینہ بیگم کا چوری شدہ مال برآمد کر کے حوالے کر دیا

بدھ 23 جنوری 2019 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی موجودگی میں تھانہ نواں کوٹ کے پولیس افسران نے خاتون رکن صوبائی اسمبلی حسینہ بیگم کے چوری شدہ موبائل فون ، نقدی اور ضروری کاغذات ایک رکشتہ ڈرائیور سے برآمد کرکے واپس کردیئی-تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایم پی اے 2جنوری2019کو بہاولپور سے بذریعہ بس لاہور پہنچیں اور پھر رکشتہ پر بیٹھ کر گھر گئیں لیکن ساندہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سید وجاہت نے ان کا بیگ چوری کرلیا جس میں دو موبائل فون بھی تھی- پولیس نے رپٹ درج کرنے کے بعد موبائل فونووں کی ٹریکنگ کے ذریعے وجاہت تک پہنچ گئی اور مال مسروقہ برآمد کرلیا- صوبائی وزیر نے اعلی کارکردگی پر تھانہ نواں کوٹ کے انچارج انویسٹی گیشن نصراللہ چٹھہ کی تعریف کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں