محمد بن سلیمان کی پاکستان آمد پاکستان کی ترقی اور امت مسلمہ کے عروج کا باعث ہوگی‘ علماء جامعہ اشرفیہ لاہور

سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے لیے جامعہ اشرفیہ میں دورہ کی کامیابی کے لیے مولانا فضل الرحیم اشرفی نے خصوصی دعا کرائی

ہفتہ 16 فروری 2019 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد پاکستان کی ترقی و استحکام اور امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے پاک سعودی عرب تعلقات میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کی عقیدت و محبت اور نگاہیں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور دورہ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کی دورہ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں