کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا

اتوار 17 فروری 2019 16:30

کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں بیان دینے پربھارت نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد معروف مذہبی اسکالراورتحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کے مطابق انہیں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے دعوت دی گئی تھی، ڈاکٹر طاہر القادری کو معروف بھارتی مذہبی شخصیت قلب جاوید کے ذریعے دعوت نامہ دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا یہ دورہ پاک بھارت خیرسگالی، اعتمادسازی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تھا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے دو ہفتے کے دورہ کے دوران لکھنو، کولکتہ، اجمیرشریف، دہلی اوراحمدآباد میں مختلف تقریبات سے خطاب اورقرآن انسائیکلیو پیڈیا کی تقریب رونمائی سے خطاب کرنا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں