پولیس نے چار اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا

منگل 19 مارچ 2019 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پولیس نے چار اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم جاری رکھتے ہوئی36000 کا بوگس چیک جاری کرنے والے اشتہاری مقصود گرفتار کر لیا۔ملزم 2 سال سے گلشن اقبال پولیس کو مطلوب تھا۔نواں کوٹ پولیس نے دھوکہ دہی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے اشتہاری شہزاد گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے کرایہ پر موٹر سایکل لی اور واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ملزم 3 سال سے نواں کوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔گلشن اقبال پولیس نے 6 لاکھ 50 ہزار کا بوگس چیک دینے والے اشتہاری سرفراز کو پانچ سال بعد گرفتار کر لیا۔ملزم سرفراز نے جوہر ٹائون میں پلاٹ دلانے کی غرض سے درخواست گزار سے 6 لاکھ 50 ہزار وصول کیے۔شیرا کوٹ پولیس نے بوگس چیک دینے والے اشتہاری ملزم شفیع کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے 14 لاکھ 50 ہزار کا بوگس چیک جاری کیا اور فرار ہو گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں