پنجاب پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہو کر کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے والے ملزم نے ضمانت کے حصول کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 25 مارچ 2019 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) پنجاب پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہو کر کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے والے ملزم نے ضمانت کے حصول کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا اور درخواست ضمانت دائر کر دی رانا عمران سلیم کی جانب سے دائر درخواست میں احتساب عدالت اور پی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 2017 میں گرفتار کیا گیا، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار تقریباً دو سال سے قید ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں