ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکی زیر صدارت ریونیو کی ریکوری اور جمع بندیوں کے حوالے سے اجلاس

اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو ریکوری اور ریکارڈ کی جمع بندی کے حو الے سے بریفنگ دی،ماے سی شالیمار کے کام کو ڈی سی لاہور نے سراہا

بدھ 24 اپریل 2019 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکی زیر صدارت ریونیو کی ریکوری اور جمع بندیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل دار، نائب تحصیل دار، آر ایل اے اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو ریکوری اور ریکارڈ کی جمع بندی کے حو الے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اے سی شالیمار کے کام کو ڈی سی لاہور نے سراہا۔ڈی سی لاہور نے باقی اسسٹنٹ کمشنرز کو 15مئی تک ریونیو ریکوری اور جمع بندی کے ریکارڈ کو موضع کی سطح پر جمع کروانے کی ہدایت کی۔نائب تحصیلدار رانا شاہد کی جواب طلبی کر لی گئی اورنائب تحصیلدار محمد اسلم گجر اور نائب تحصیلدار ماڈل ٹائون اسد رشید بٹ کی بھی جواب طلبی کر لی گئی۔ڈی سی لاہور نے جی اے ون کو تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو جمع بندیوں کے ریکارڈ اور ریکوری کو15مئی تک مکمل کرنے کے لیے لیٹر لکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں