اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے اپنی ختم ہوتی سیاست پر ماتم کر رہی ہے،انجم جرال

پیر 20 مئی 2019 23:29

اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے اپنی ختم ہوتی سیاست پر ماتم کر رہی ہے،انجم جرال
لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماانجم جرال نے کہاہے کہ نے کہا کہ اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے اصل میں اپنی ختم ہوتی سیاست پر ماتم کر رہی ہے جس سے عوام ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے،وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف سابقہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی روایت کو ختم کیا ہے بلکہ صوابدیدی اختیارات کے تحت کروڑوں روپے کے بجٹ کو بھی ختم کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے دودھ او ر شہد کی نہریں بہنے کے دعوے نہیں کر رہی بلکہ عوام کو اصل حقائق سے آگا ہ رکھا جارہا ہے،غریب طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات تجویز کر کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے آنے والے مہینوں میں ثمرات سامنے آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں