ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید اور ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمٰن کھاڑک کا یوم شہادت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

اتوار 26 مئی 2019 17:20

لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید اورایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے یوم شہادت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اوراندرون شہر یوم علی ؓ کے عزاداری جلوس کے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے یوم علی ؓ کے جلوس کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے یوم علیؓ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مربوط لائحہ عمل اپنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں