لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکیل کو سزا سنائے جانے کیخلاف (کل) جنرل ہاؤس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پیر 27 مئی 2019 17:10

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کی طرف سے مقامی وکیل عمران منج کو سزا سنائے جانے کیخلاف آج منگل کو بار کے جنرل ہاؤس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل ، پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد اور جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں منعقد ہو گا، جبکہ عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ بھی کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں