ٰمسلم لیگ (ن) نے میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کیلئے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

پیر 17 جون 2019 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کیلئے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔تبدیلی سرکار کی جانب سے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میٹرو بسوں کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی دی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف حکومت نے عوام کے ٹیکسوں کے متبادل عوام کوسستی سفری سہولت مہیا کی۔موجودہ حکومت نے عوام سے روٹی ،چھت ،صاف پانی کے بعد سستی سفری سہولت بھی چھین لی ہے۔لہذا یہ ایوان ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں