پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،2 بڑی جعلی کولا ڈرنکس فیکٹریاں پکڑ لیں، مشینری ضبط، مقدمات درج، ملزمان گرفتار

ہزار772 لیٹر تیاربوتلیں 5 ہزار خالی بوتلیں،گیس سلنڈر، فلنگ مشینیں وبھاری مقدار میںخام مال برآمد معروف برانڈز کی نقل تیار کر کے، ریلوے اسٹشنز سمیت پنجاب بھر میں سپلائی کی جاتی تھیں،کیپٹن (ر) محمد عثمان

بدھ 19 جون 2019 23:51

لاہور۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے واہگہ اورہلوکی کے علاقوں میں دو بڑی جعلی کولا ڈرنکس فیکٹریاں پکڑ لیں،56 ہزار772 لیٹر تیارجعلی بوتلیں 5 ہزار خالی بوتلیں،6 گیس سلنڈر، 5 فلنگ مشینیں، کیمیکلز ،بھاری مقدار میں ڈھکن اور جعلی لیبلز برآمدکرلیے،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واہگہ اورہلوکی کے علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے دو بڑی جعلی کولا ڈرنکس فیکٹریاں پکڑ لیں ،مصنوئی فلیورز، کیمیکلز، کھلے رنگوں اور گندے پانی سے جعلی ڈرنکس فیکٹریوں میںتیار کی جا رہی تھیں،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی فیکٹریوں کی تمام مشینری اکھاڑ کر ضبط اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر واکر مقدمات درج کروا دیے جبکہ کارروائیوں کے دوران 56 ہزار772 لیٹر تیارجعلی بوتلیں 5 ہزار خالی بوتلیں،6 گیس سلنڈرز، 5 فلنگ مشینیں، کیمیکلزبھاری مقدار میں ڈھکن اور جعلی لیبلز بھی برآمدکر لیے ہیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیاکے اندازے سے تیار کی جانیوالی جعلی بوتلیں کینسر اور معدے کے السر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں،انہوں نے کہا کہ معروف برانڈز کی نقل تیار کر کے بس اڈوں، ریلوے اسٹشنز سمیت پنجاب بھر میں سپلائی کی جاتی تھیں، کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس کی نسبت گھر کے بنے تازہ جوس پینے کو ترجیح دیں،کسی محلے، گلی یا گھر میں چھپی جعلی فیکٹری کی نشاندہی کرکے عوام کی خدمت میں ہمارے حصے دار بنیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن080080500 پرکال یا فیس بک پیج پر ان باکس کریں،انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں