کو ئی مقد س گا ئے نہیں ،حکو مت کر پشن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا رہی ہے،ملک کرامت علی کھوکھر

احتسا ب سے لوٹے گئے سر کا ر ی ما ل کی وا پسی کا خوا ب حقیقت بن ر ہا ہے، ایم این اے پی ٹی آئی کی گفتگو

پیر 22 جولائی 2019 13:56

کو ئی مقد س گا ئے نہیں ،حکو مت کر پشن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا رہی ہے،ملک کرامت علی کھوکھر
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا ہے کہ وز یر اعظم کے جرات مندا نہ اقدا ما ت پاکستا ن کو معاشی طور پر بڑی قوت بنا نے کا سبب بنیں گے ،انہوں نے کہا کہ وز یر اعظم عمران خا ن پاکستا ن کے و ہ قائد ہیں جو صرف اورصرف ملک وقو م اور جمہو ر یت کیلئے جدو جہد کررہے ہیں ا س جدو جہد میں عوام عمران خان کے شا نہ بشانہ ہیں بہت جلدپاکستا ن معاشی بدحا لی سے نجات حاصل کر لے گا۔

ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ ملک کو لوٹنے اور قوم کو مقروض کرنے والا کرپٹ ٹولہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، ان کو جیلوں کے اندر کوئی ریلیف نہیں ملنا چاہے ، بلکہ عام قیدی کی طرح ان سے سلوک کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملک کا بچہ بچہ مقروض کردیا ،ملک کی معیشت کابیڑہ غرق کردیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا جو وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیت اورعظیم لیڈر شپ کی بدولت اب دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہارملک کرامت علی کھوکھرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان بھی موجودتھے،انہوں نے کہا کہ طاقت ور اور کرپٹ سیاستدانوں کے احتسا ب سے لوٹے گئے سر کا ر ی ما ل کی وا پسی کا خوا ب حقیقت بن ر ہا ہے، وز یر اعظم عمران خا ن نے قو م سے کیا گیا کرپشن کے خاتمے کا وعد ہ نبھاد یا ہے چوروں کے 100د ن کے بعد ا ب شا ہ کا د ن بھی آ گیا ہے۔ کو ئی مقد س گا ئے نہیں پی ٹی آئی حکو مت کر پشن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں