صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر اظہار تہنیت

وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بہترین فیصلہ کیا ہے‘صوبائی وزیر قانون

پیر 19 اگست 2019 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع پر اظہار تہنیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بہترین فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور استحکام میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں. راجہ بشارت نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں پلوامہ کے واقعہ پربھارت کو دنیا بھر میں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستانی افواج کے ساتھ ساتھ قوم کا مورال بھی بلند ہوا. انہوں نے کہا کہ جنرل قمر باجوہ کا ملکی اداروں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل قمر باجوہ کشمیر کے حوالے سے موجود چیلنجوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. توقع ہے کہ وہ پاک آرمی کو دنیا کی بہترین فوج بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں