حکومت کی ایک سال کی کارکردگی سے ہی اپوزیشن کی راتوںکی نیندیں اڑگئی ہیں ‘مسرت چیمہ

اپوزیشن کی سیاست اپنی کرپشن بچانے اور جیلوں سے باہر نکالنے سے مشروط ہے ‘ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

بدھ 21 اگست 2019 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پنجا ب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے عملی پیشرفت کی جارہی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی سے ہی اپوزیشن کی راتوںکی نیندیں اڑگئی ہیں ،عوام سے کئے گئے تمام وعدوںکی تکمیل کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ایک سال کی کارکردگی بہترین رہی ،آٹھ انقلابی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عملدرآمدکاآغاز کیا گیا ،بیس اضلاع میں صحت کارڈکی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے ۔چھ نئی یونیورسٹیوں اور 43نئے کالجز کی تعمیر انقلابی منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پسے ہوئے طبقات کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے اورانہیں ریلیف دینے کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن آئے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز دے جن کاخیر مقدم کیا جائے گا لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن کی ساری سیاست اپنی کرپشن اور جیلوں سے باہر نکالنے سے مشروط ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں