ْمہنگائی کا چھ سال کی بلند ترین سطح پر ہونا حکمرانوں کے دعوئوں کی نفی ہے ‘عزیز الرحمن چن

جمعرات 22 اگست 2019 14:26

ْمہنگائی کا چھ سال کی بلند ترین سطح پر ہونا حکمرانوں کے دعوئوں کی نفی ہے ‘عزیز الرحمن چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مہنگائی کا چھ سال کی بلند ترین سطح پر ہونا حکمرانوں کے دعوئوں کی نفی ہے جبکہ ایک سال میں مہنگائی دگنا اضافہ ہو چکا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ملک میں مہنگائی چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور گذشتہ ایک برس کے دوران اضافہ دوگنا رہا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس وقت افراط زر کی شرح 10.34 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ گھروں کے کرائے پانی بجلی گیس اور ایندھن کے نرخوں ہیں 12.74 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ علاج معالجہ،ٹرانسپورٹ،مواصلات اور تعلیم بھی مہنگی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پر نظر ڈال لیں تو یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے، وفاتی ادارہ شماریات ہی کی بات کو سامنے رکھ لیا جائے تو بھی جس قدر مہنگائی ہوگئی اس نے عوام کے بجٹ خراب کر دیئے اور بہت کچھ پہنچ سے باہر ہو گیا، بجلی کا خرچ تو جان کا روگ بن گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں