پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کے لیے پرعزم ہے،رانا ارحم

علماء کرام محرم الحرام میں تقاریر کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کا پیغام دیں،ایس ایچ اوکاہنہ کی گفتگو

ہفتہ 24 اگست 2019 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) ایس ایچ اوماڈل تھانہ کاہنہ رانا ارحم نے کہا ہے کہ پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے پرعزم ہے اورہر قیمت پر فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہکاہنہ پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوکاہنہ رانا ارحم نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ شہرکے امن و امان کوبرقراررکھنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہادت حسینؓ سے ہمیں صبرو برداشت کا سبق ملتا ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنی تقاریر کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کا پیغام دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں