بغیر اجا زت مقدمہ درج کرنے کے خلاف درخواست پرصو با ئی حکومت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کو نوٹس جاری

بدھ 11 ستمبر 2019 17:44

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی اجازت کے بغیر مقدمہ درج کرنے کے خلاف درخواست پرصوبائی حکومت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد وحید خان نے ڈاکٹر توصیف رزاق کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی منظوری کے بغیر درخواست گزار پر مقدمہ درج کیا جبکہ پولیس کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ ڈاکٹروں پر مقدمہ درج کرے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے سے روکنے اور مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں