لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ائیربلیو کی پرواز پی اے 401سے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرا گیا،تاہم پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو واپس ائیرپورٹ پراتار لیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد ایئر پورٹ پر انجینئرنگ عملے کی جانب سے جہاز کا معائنہ کیاگیا اور جہاز کوکلیئر قرار دے کر روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں