حکومت عوام کو بنیادی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ،ملک کرامت علی کھوکھر

لو ٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا ہے ،سابق حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا،ایم این اے پی ٹی آئی کی گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 12:05

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ،حکومت کا پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے زیادہ وسائل مختص کرنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی کے لئے بھی انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لو ٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا ہے ،سابق حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارملک کرامت علی کھوکھرنے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ملک سے بیروز گاری کاخاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک بھر کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے خواہشمند ہیں۔ اس ملک کے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لیے حکومت پاکستان نے ایک بہت بڑا قدم اٹھایاہے ،کامیاب جوان پروگرام ملک کی تقدیر بدل دے گا ،وزیراعظم کی یہ اسکیم نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ جات کی سہولت فراہم کررہی ہے جو ملک میں ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں