لاہور، ہانڈوگجراں میں عظیم الشان’’ تاجدار ختم نبوت‘‘ کانفرنس کا انعقاد

عقیدہ ختم نبوت کی وجہ سے اس امت کو ملنے والی برکات پر تمام امتوں کو رشک ہے، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم واہگہ ٹاؤن کے زیر اہتمام ہانڈوگجراں میں عظیم الشان’’ تاجدار ختم نبوت‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جسکی صدارت صاحبزادہ محمد ارشد نعیمی نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاعقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کیلئے دنیا وآخرت میں سرفرازی کا ذریعہ ہے۔

عقیدہ ختم نبوت کی وجہ سے اس امت کو ملنے والی برکات پر تمام امتوں کو رشک ہے۔ عقیدہ ختم نبوت عروج امت اور غلبہ اسلام کا ضامن ہے ۔حضرت محمد ﷺ کے آخری نبی ہونے پر ایمان رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔اللہ تعالی نے آپ کو آخری نبی بنا کر یہ واضح کردیا آپ کی نبوت قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی کرنے والی ہے۔

(جاری ہے)

قیامت تک امت مسلمہ کو فتنوں کا سامنا کرنا پڑنا تھا آپﷺ ان سب سے بچاؤ کی امت کو تدابیر عطا فرمادی۔

آج امت مسلمہ پر جو غیر مسلم اقوام کی طرف سے مظالم ڈھائے جا رہے ہیںاور امت بے بس نظر آرہی ہے تاجدار ختم نبوت نے ان حالات میں امت کو بے بسی سے نکالنے کیلئے یہ لائحہ عمل عطا فرمایا کے ایسے حالات میں امت دنیا کی محبت دل سے نکال کر موت سے پیار کرے تو اللہ تعالی امت کو قوت عطا فرما دے گا۔چنانچہ عقیدہ ختم نبوت آخری امت کیلئے باعث رحمت اور ہمت ہے۔اسی عقیدہ کی بدولت افراد امت ہر وقت دربار رسالت ﷺ سے وابستہ ہیں ۔کانفرنس میں علامہ غلام مرتضی صدیقی،علامہ وقار احمد نقشبندی،میاں محمد شفیع جلالی،میاں محمد سجاد چشتی،قاری محمد اصغر ترابی،علامہ محمد حنیف حنفی ودیگر علماء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں