خیبر پختونخواہ کی26ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

ٹیکنالوجی اور ماڈرن پولسنگ محفوظ معاشرے کی ضمانت ؛سیف سٹیز پراجیکٹ لگانے میںدیگر صوبوںکی معاونت کررہے ہیں:اکبر ناصرخان [ سیف سٹیز منصوبہ پاکستان بھر کیلئے مشعل راہ ہی؛ ایسی منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گی: وفد کے شرکاء

منگل 22 اکتوبر 2019 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) خیبر پختونخواہ کی26ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں کے پی کے سے مختلف محکمہ جات کے 24سینئر افسران شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات اور ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ سینئر افسران نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور ماڈرن پولسنگ ہی مستقبل میں محفوظ معاشرے کی ضمانت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دیگر صوبوں میں سیف سٹیز پراجیکٹ لگانے میں ہرممکن معاونت فراہم کررہا ہے۔ خیبر پختونخواہ سے آئے سینئر افسران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹیز منصوبہ دیگر تمام صوبوں کے لیے مشعل راہ ہے اور اسی طرز پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں