صدرڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مختلف جرائم میں ملو ث54 ملزمان گرفتار‘مال مسروقہ برآمد

منگل 12 نومبر 2019 00:13

لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر ڈویژن بلال ظفر کی زیرِنگرانی صدرڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث54 ملزمان گرفتار کر لئے‘ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کی5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا‘ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران9 ملزمان کے قبضہ سی8پسٹلز ،اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئی‘ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3 کلو گرام سے زائد چرس اور145بوتلیں شراب برآمد کی گئی‘ چوری ،امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری وعدالتی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پتنگ بازی، ون ویلنگ ،کرایہ داری ،پرائس کنٹرول اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی پر22 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں