جی سی یو میں ’’بائیولوجیکل اینڈ پبلک ہیلتھ ریسرچ ‘‘پرتیسری عالمی کانفرنس کا آغاز

بدھ 13 نومبر 2019 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میںشعبہ ذووالوجی اورپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام تیسری ’’بائیولوجیکل اینڈ پبلک ہیلتھ ریسرچ ‘‘کانفرنس کا آغاز۔وائس چانسلریو نیور سٹی آف ایجو کیشن پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی ،جبکہ اس موقع پرامریکی محقق پروفیسر ڈاکٹر مائیکل کا روان،ڈین پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور شعبہ ذووالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عا طف یعقو ب نے بھی خطاب کیا ۔

دو روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں تقریبا 100سے زائد تحقیقی مقالہ جات پیش کیئے جائیں گے،جبکہ کانفرنس میں آسٹریاور امریکہ سے بھی محققین شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پر وفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کا کہنا تھاکہ پاکستا ن میں پبلک ہیلتھ اور فوڈ سیفٹی پر مزید ریسرچ کی ضرورت ہے، صنعتکا روں اور لو گو ں کے مسائل حل کرنے کیلئے یو نیورسٹیوں کے ما بین تحقیقی و تدریسی روابط مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔

ڈین پروفیسرڈاکٹر سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ کا نفرنس مشترکہ تحقیقی کلچر کے قیام اورصحت عامہ کے شعبے میں بہتری کے مواقع فراہم کرے گی ۔ڈاکٹر عا طف یعقو ب کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد دنیا بھر سے محققین ، سائنسدان ، ماہرین تعلیم اور صنعتی پیشہ ور افراد کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ذوالو جی اور صحت عامہ کے شعبے میں اپنی جدید تحقیق پیش کی جا ئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں