ایل ڈی اے سٹی کرپشن سکینڈل ،ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب

ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈ کے چیئرمین آصف کمال کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روزکی توسیع آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد 26 نومبر کیلئے گواہان کو شہادتیں قلمبند فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع ،بریت کی درخواست پر دلائل طلب

پیر 18 نومبر 2019 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن سکینڈل کیس میں ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔احد چیمہ کو عدالت کے رو برو پیش کیا گیا۔عدالت نے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع کرتے ہوئے نیب کے تفتیشی آفیسر سے ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

احتساب عدالت نے پنجاب پرونشل کوآپریٹو بنک کو 88 ملین کی رقم بقایا جات کیس میں ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈ کے چیئرمین آصف کمال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے 2دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین سید آصف ہاشمی کے خلاف میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد 26 نومبر کیلئے گواہان کو شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لیے گئے ۔ڈی سی آفس جعلی اسلحہ لائسنس سکینڈل کیس کے ملزمان سید رضوان حسین، وقار علی اور صفدر احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں