مانگامنڈی ‘شادی کی تقریب میں بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا

بدھ 20 نومبر 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) مانگامنڈی کے علاقے واڑاہ بلوچاں والا میں شادی کی تقریب میں بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ ظہر نامی شخص نے اپنی اٹھائیس سالہ بہن کو مرضی کی شادی کرنے پر قتل کیا۔سعدیہ بی بی نے دس سال قبل محمد شہباز کیساتھ کورٹ میرج کی تھی۔

(جاری ہے)

مقتولہ آبائی گائوں اپنے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریب میں آئی ہوئی تھی ۔

رشتہ داروں کے تانوں سے تنگ آکر بھائی نے طیش میں آکر سادیہ کو گولی مار دی ،زخمی سعدیہ کو تشویشناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔مانگامنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ لاہورملزم اظہر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں