شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کانسٹیبل اصغر علی کی قربانی کو نہیں بھولے، اشفاق خان

جمعرات 21 نومبر 2019 18:35

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) لاہور پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان نے شہید کانسٹیبل اصغر علی کی14ویں برسی کے موقع پر کہا کہ ہم2005؁ء میں آج ہی کے دن شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کی قربانی کو نہیں بھولے۔

پولیس فورس کا ہر افسر و جوان شہید کی بہادری اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتاہے ۔ اشفاق خان نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوان ہمارا فخر ہیں۔شہید کانسٹیبل اصغر علی کی برسی کے موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کی زیر نگرانی ڈیال گائوں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید اصغر علی کی قبر پر سلامی پیش کی ۔ ایس ایچ او باٹاپور سید انتخاب حسین ، چوکی انچارج واہگہ رانا قادر ، شہید کے ورثاء و اہل علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پولیس افسران نے شہید کے ورثا کے ہمراہ قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کی درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کیں۔یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل اصغر علی وقت شہادت تھانہ مغلپورہ میں تعینات تھے ۔

21نومبر2005؁ء کو رات کے وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ساتھیوں کے ہمراہ گشت پرکر رہے تھے کہ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پکڑے جانے کے ڈر سے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے نتیجہ میںآپ موقع پر شہید ہو گئے ۔ شہید کانسٹیبل اصغر علی کو ڈیال گائوں باٹاپور لاہور میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں