حکومت شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے،صوبائی وزیر اوقاف ، صحت کے شعبے کیلئے بجٹ میں 27فیصد اضافہ کیاگیاہے،سید سعید الحسن شاہ

اتوار 19 جنوری 2020 12:55

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے، پنجاب حکومت نی\ صحت کے شعبے کیلئے بجٹ میں 27فیصد اضافہ کیاہے،پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں، سابقہ دور میں پسماندہ علاقے صحت کے لحاظ سے بھی پسماندہ رکھے گئے، حکومت نے ہر شعبے میں ترقی کیلئے یکساں پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں نشترہسپتال2 کے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیاجائیگا، ڈی جی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے سے متعلقہ امور فی الفور طے کئے جائیں گے،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں او رعملے کیلئے رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت تعمیر کی جائیگی جس پرتقریباً 6ارب روپے لاگت آئیگی،نئے پاکستان میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ دے کر ان کا حق لوٹائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہسپتال کی عمارت سے متعلقہ کام جلد مکمل کئے جائیں گے،سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائیگا اور اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کریگی۔ سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں