سیاحت سمیت ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے ایونٹ کل کالا شاہ کاکو میں منعقد ہو گا،نعمان احمد باجوہ

منگل 25 فروری 2020 19:59

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) سیاحت سمیت ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے ایونٹ کل کالا شاہ کاکو اور کل 27 فروری کو پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لات کا ا ظہارایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پاکستان کے چیئرمین بابر راجہ ایس اے گارڈن کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ،ْ نعمان احمد باجوہ، ڈاکٹر محمد اکرام اور ڈاکٹر محمد شفیق سمیت دیگر ممبران نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعمان احمد باجوہ نے کہا کہ ہارٹیکلچر ایونٹ کروانے جا رہے ہیں جس میں 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ سیاحت سمیت ہارٹیکلچر کو فروغ دینے کیلئے ایونٹ آج 26 فر وری کو کالا شاہ کاکو اور کل 27 فروری کو پنجاب یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں