پنجاب اور بلوچستان میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آگئے

جمعرات 27 فروری 2020 17:15

لاہور /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پنجاب اور بلوچستان میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آگئیمحکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔حکام کے مطابق پولیو کا نیا کیس سبی کے علاقے سے سامنے آیا ہے جہاں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پولیو کی تصدیق کے لیے بچے کا سیمپل 14 فروری کو لیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے دوران یہ پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے، اس سیقبل پشین اور نصیرآباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے بھی ڈیرہ غازی خان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

نیا پولیو کیس ضلع ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل تونسہ سے رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان پنجاب انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ لال خان کی عمر 8 ماہ ہے، بچے کی دائیں ٹانگ پولیو وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئی۔حکام محکمہ صحت کے مطابق بچے کا والد محنت مزدوری کرتا ہے، بچے کی ویکسی نیشن ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے۔انسداد پولیو پروگرام نے نیا کیس سامنے آنے کے بعد نئی پولیو مہم کا اعلان کر دیا ہے، 16 مارچ سے ڈی جی خان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں