پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ۔۔!!

دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1 لاکھ51 ہزار250 لیٹر دودھ کی چیکنگ ، 17 ہزار 200 لیٹر ناقص دودھ تلف

جمعہ 28 فروری 2020 00:08

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔مختلف شہروں کے داخلی وخارجی راستوں کی صبح تک ناکہ بندی کرتے ہوئے 22 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1 لاکھ51 ہزار 250 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔کارروائیوں کے دوران 17 ہزار 200 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا، کیمیکلز اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی رات کی تاریکی میں دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف کڑا پہرہ دے رہی ہے۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں کی مسلسل کارروائیوں سے ملاوٹ مافیا کے مکروہ دھندے میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ دودھ کی مقداراور گاڑھے پن میں اضافے کے لیے آلودہ پانی، کیمیکلز اور ملک پاؤڈر کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ ڈیری سیفٹی ٹیمیں پنجاب بھر میں سپلائی ہونے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں