ریلوے پولیس کے مینیل سٹاف کیلئے فی کس 3 ہزار روپے امدادی رقم جاری

ویلفیئر فنڈ سے جاری امدادی رقم سے چھوٹے ملازمین مشکل وقت میں اپنے خاندان کیلئے اشیاء خوردنوش خرید سکیں گے‘اظہر رشید خان

بدھ 1 اپریل 2020 15:30

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان ریلوے پولیس کے مینیل سٹاف کیلئے رواں ماہ کی تنخواہ کے علاوہ 3 ہزار روپے کی امدادی رقم جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق ایکٹنگ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان کی خصوصی ہدایات پر اس حوالے سے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژن کو سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے‘مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے مینیل سٹاف جس میں لانگری، قاصد، نائب قاصد ، ماشکی اورخاکروب شامل ہیں کو ریلوے پولیس ویلفئیر فنڈ سی3 ہزارروپے فی کس فوری طور پرجاری کئے جائیں تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے خاندانوں کیلئے اشیاء خوردنوش و دیگر ضروری سامان خرید سکیں‘اس موقع پر ایکٹنگ آئی جی ریلوے پولیس اظہر رشید خان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظرملک بھر میں نازک صورتحال ہے لیکن ریلوے پولیس کے جوان ملک بھر میں پھیلے ہوئے ریلوے انفراسٹرکچر کو سکیورٹی فراہم کرہے ہیں اور اپنی ڈیوٹی فرض شناسی سے ادا کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں اور دوران ڈیوٹی ماسک اور گلووز کا استعمال لازمی طور پر کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں