اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی کارروائی ‘جعلی ہینڈ سینی ٹائزر کی 16 ہزار بوتلیںضبط

جمعہ 3 اپریل 2020 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحرک ہے۔ ڈ ی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

جعلی ہینڈ سینی ٹائزر کی 16 ہزار بوتل کو ضبط کر لیا گیا،راوی ٹول پلازہ پر کارروائی کی گئی،ٹرک جس پر سینیٹائزر کی بوتلیں لے جائی جا رہی تھیں اس ٹرک کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے اورٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ قانون کے مطابق ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ اس مشکل اور کڑے وقت میں مددگار ثابت ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں