اپوز یشن اور حکمران کورونا خا تمہ پر تو جہ مرکوز کریں‘انجینئر علی احسن

سیا ست کرنے کیلئے لمبی زند گی پڑی ہے مشکل مرحلہ میں عوام کیلئے مسیحا بننے کی اشد ضرو ر ت ہے

جمعرات 9 اپریل 2020 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی تر جمان انجینئر سید علی احسن شاہ نے کہا ہے کہ اپوز یشن اور حکمران کورونا خا تمہ پر تو جہ مرکوز کریں،سیا ست کرنے کیلئے لمبی زند گی پڑی ہے مشکل مرحلہ میں عوام کیلئے مسیحا بننے کی اشد ضرو ر ت ہے، تمام طبقات مل کرکورونا موذی وبا کے خاتمے کی مشترکہ جدوجہد کریں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہونے نماز پنجگانہ پابندی سے ادا کرنے کے ساتھ توبہ و استغفار اور صبح و شام کے اذکار بڑھانا ہونگے۔ہمیں کورونا وائرس سے ڈرنے نہیں اس قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہو گا،حکومتی نمائندے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی بجائے اس کے تدارک کے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں