ٹریفک وارڈن اللہ دتہ پر تشدد کرنے والے 03 ملزمان شعیب،اکمل اور اجمل کیخلاف مقدمہ درج

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت موجود، ایسا رویہ قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا : سید حماد عابد

بدھ 5 اگست 2020 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2020ء) ٹریفک وارڈن اللہ دتہ پر تشدد کرنے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ٹریفک وارڈن اللہ دتہ نے ناکہ پنجاب سوسائٹی پر غازی روڈ کی طرف سے تین سوار موٹرسائیکل کو روکا اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا جس پرموٹر سائیکل سواروں نے کاغذات دینے کی بجائے وارڈن کو زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور تینوں موٹرسائیکل سواروں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، تین ملزمان شعیب، اکمل اور اجمل کے خلاف مقدمہ درج اور شعیب نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اکمل اور اجمل نامی ملزمان موٹرسائیکل لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس پر مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت موجود، ایسا رویہ قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں