سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ، روزانہ کی بنیاد پر شر انگیز اکاؤنٹس کی تفصیلات سی ٹی ڈی، ایف آئی اے اور پی ٹی سے شئیر کیں جائی،سی سی پی او لاہور

جمعرات 13 اگست 2020 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ابوذر سبطین، ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص سعید ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی محی الدین اور لیگل چیف پی ٹی اے رانا اشفاق، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد اور ایس پی سیکیورٹی لاہور بلال ظفر سمیت متعدد افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سوشل میڈیا پر شر انگیز مواد اپلوڈ کرنے کی روک تھام بارے مختلف تجاویز کو زیر بحث اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور اس کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ابوذر سبطین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی طرف سے نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والوں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں گیں، جبکہ لیگل چیف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی رانا اشفاق کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کا اشتعال انگیزی پھیلانے والے یوٹیوب چینلز اور ویب پیجز کو فوری بند کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرے گی، اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر کو سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے کی نشاندہی کرتے ہوئے پرسنل فائل بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر شر انگیز اکاؤنٹس کی تفصیلات سی ٹی ڈی، ایف آئی اے اور پی ٹی سے شئیر کیں جائیں، پولیس، سی ٹی ڈی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے شرپسند عناصر کیخلاف مشترکہ کارروائی کرے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی احساسات کو مجروح کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، پولیس، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ، پی ٹی اے ، اور سی ٹی ڈی ہر ہفتے مشترکہ میٹنگ منعقد کریں گے، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شر انگیز تقاریر، تصاویر اور مذہبی احساسات کو ابھارنا قانون جرم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں