پاکستان کے دفاع کیلئے نظریہ پاکستان کا دفاع ضروری ہے، قاری محمد فرمان علی حیدری

بدھ 23 ستمبر 2020 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے قائم مقام امیر قاری محمد فرمان علی حیدری نے کہا ہے کہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ایمانی جذبہ کی وجہ سے دنیا کی منفرد فوج ہے۔ پاک فوج نے صرف سرحدوں پر ہی نہیں اندرون ملک بھی ملک دشمن عناصر کی سر کوبی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے شعلوں کو بجھانے کیلئے پاک سرزمین پر اپنی جانوں اور لہو کو نچھاور کیا ہے ۔

ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ پاک فوج کی خلاف بد گمانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ وہ اپنی ذاتی مفادات اور ضمیر فروشی پر ملکی استحکام کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔ ایسی ہر آواز کو دبانا ضروری ہے ۔خواہ وہ کسی پارٹی کا لیڈرہویا کسی بلوچ کی شکل میں ہو یا کسی پختون کی شکل میں۔ پاکستان انشاء اللہ صبح قیامت تک قائم رہے گا۔پاکستان کے دشمن اپنی موت آپ مر جائیں گے ۔ پاکستان کے دفاع کیلئے نظریہ پاکستان کا دفاع ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں