پیپلز ڈیموکریٹک الائنس اور وکلا کا جناح ہائوس کا دورہ

بدھ 8 مئی 2024 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) پیپلز ڈیموکریٹک الائنس اور وکلا ء نے جناح ہائوس کا دورہ کیا ۔دورہ کرنے والوں کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال شرپسند گروہ کی جانب سے جس بربریت اور وحشیانہ پن کا مظاہرہ کیا گیا اس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

عوام اور نوجوانوں کا نام استعمال کرکے جس طرح سیاست کے نام پر درندگی کا مظاہرہ کیا گیا وہ ناقابل معافی جرم ہے۔ہم حکومت وقت اور عدلیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا پاکستان کے وقار اور عزت کی خاطر جو لوگ اس سانحہ میں ملوث تھے انہیں جلد بلا امتیاز سخت سزا دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں