پنجاب کے بیشتر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

پیر 28 ستمبر 2020 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) پنجاب کے مختلف شہروں کے بیشتر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، سکولوں کے سربراہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگے، عدم توجہی کے باعث کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے خدشات منڈلانے لگے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بیشتر شہروں میں سکول تو کھول دیئے گئے لیکن حفاظتی اقدامات کے تمام دعوے ہوا ہو گئے۔

لاہور شہر کے اکثر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی زوروں پر رہی، سکول کے اندر اساتذہ اور طلبہ نے ماسک پہننا چھوڑ دیا، سماجی فاصلے بھی نہ رہے۔سکولوں میں سماجی فاصلے کے لیے لگائے گئے نشانات بھی غائب ہیں۔ سکول کے سربراہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگے، بالخصوص چھٹی کے اوقات میں حفاظتی اقدامات نظر ہی نہیں آتے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں