شیرانوالہ گیٹ میں تنور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جھلس گئے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) لاہور کے شیرانوالہ گیٹ میں تنور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جھلس گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ اندرون شیرانوالہ گیٹ فاروق گنج کے علاقہ میں واقع ایک تنور میں پیش آیا، جہاں گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کی زد میں آ کر 3 افراد جھلس گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک جبکہ دیگر دو کی خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں