وزیراعظم پاکستان کی لاہور آمد،شہر بھر میںسکیورٹی کے سخت انتظامات

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا مختلف مقامات اور اہم تنصیبات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم پاکستان کی لاہور آمدکے موقع پر پولیس کی جانب سے شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایوان اقبال ، ایوان وزیراعلیٰ سمیت مختلف مقامات اور اہم تنصیبات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر،ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی اور متعلقہ پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے ۔

ملک جمیل ظفرنے ڈی آئی جی آپریشنز کو ایوان اقبال کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔اشفاق خان نے وزیراعظم کے روٹس پر بھی سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مکمل شناخت،چیکنگ کے بعد ہی شرکاء کو ایوان اقبال میں داخلہ کی اجازت دیں۔

(جاری ہے)

شرکاء کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک پولیس کے تعاون سے پارکنگ مناسب فاصلہ پر رکھی جائے اورشہریوں کومتبادل راستوں بارے آگاہی بھی فراہم کی جائے۔اشفاق خان نے ڈولفن سکواڈ اورپی آر یو کی ٹیموں کوروٹس سمیت اہم مقامات کے گرد و نواح میں مسلسل اور موثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بلند عمارات پر تعینات سنائپرز اہم مقامات کے اطراف میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں