قانون کی نظر میں ایک ملزم تب تک مجرم نہیں ہوتا جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے ،جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ کسی فرد کے عزت و وقار کیلئے ایک بڑا دھچکا ہوتا ہے،لاہور ہائی کورٹ
جمعرات نومبر 20:21
(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار نعیم احمد کی دیوانی اپیل پر 8 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اچھائی کی ترویج ہی انسانی وقار کی بنیاد ہے، آئین بھی شہریوں کی زندگی، آزادی اور وقار کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے قانون بنانے کا مقصد شہریوں کے وقار کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام ہے مشاہداتی مطالعہ کے مطابق لوگ جھوٹے مقدمات درج کروانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے مقدمہ خارج ہونے یا مقدمہ سے بریت کے باوجود بھی فرد معاشرے میں پہلے جیسا مقام ، وقار اور عزت دوبارہ حاصل نہیں کر پاتا ایک بے گناہ فرد کو ساری زندگی اسی جھوٹے مقدمے کے بد نما دھبے کے ساتھ جینا پڑتا ہے جھوٹے مقدمہ میں ملوث فرد کی آنے والی نسلوں کو بھی اسی رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری طرف جھوٹے الزامات لگانے والے اپنی زندگی کی موجیں لوٹ رہے ہوتے ہیں ایسی دو فروعی تقسیم ہی حقوق اور فرائض کے درمیان توازن کو خراب کرتی اور انسانی تعظیم کو نقصان پہنچاتی ہے پراسکیوشن کے لفظ کی ابھی تک کوئی تشریح اور نہ ہی جھوٹی پراسکیوشن کیخلاف کوئی قانون سازی موجود ہے ہمارے معاشرے میں جھوٹے الزامات عائد کرنا عام بات ہو چکی ہے لوگ کسی سے بدلہ لینے، دشمنی نکالنے، جان چھڑوانے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے جھوٹے الزامات عائد کرتے ہیں 2015 میں بجلی کے زیادہ بل بھجوانے پر درخواست گزار نعیم احمد نے ماڈل ٹاﺅ ن سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا تھا ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی عہدیداروں نے مئی 2016ءمیں نعیم احمد پر بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا پولیس نے درخواست گزار نعیم احمد کو بے گناہ قرار دے کر 2017ئ میں مقدمہ خارج کر دیا تھا درخواست گزار نعیم نے ماڈل ٹاﺅ ن سوسائٹی کی جانب سے بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر سول عدالت سے رجوع کیا تھا سول عدالت نے ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کے سابق عہدیداروں کیخلاف 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہتک عزت دعوی خارج کر دیا تھا لاہور ہائیکورٹ نے سول کورٹ کو ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کے سابق عہدیداروں کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا۔
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ فائقہ جاوید نے ملک بھر میں پہلی ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے
-
اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی امیرالبحر سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات
-
وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن کیلئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کردیا
-
کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان آ رہی ہے،تمام صوبوں میں کورونا وائرس کی ویکسین تقسیم کی جائے گی‘یاسمین راشد
-
پاکستان کو آگے بڑھانے والوں کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج ختم ہونا چاہیے، محمد سرور
-
آزادکشمیر کے نوجوان تعلیم کے ہر شعبہ میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ،سردار مسعود خان
-
مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت کررہی ہے،امتیاز احمد شیخ
-
وزیر بلدیا ت و چیئر مین کرا چی واٹر بو ر ڈ کی زیر صدا ر ت بو ر ڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلا س
-
احترام مذاہب ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے ہوگا ،پیر نور الحق قادری
-
سندھ میں تمام گھوسٹ سکولوں کوختم کرنے کا فیصلہ
-
سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی نے تیاریاں تیز کردیں
-
بلاول بھٹو اور مریم الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی کے سامنے کیوں نہیں پیش ہورہے؟ فرخ حبیب
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.