: بلاول زرداری پیپلزپارٹی کے پرچی چیئرمین ہیں، ملک اور قوم کی انہوں نے دھیلے کی خدمت نہیں کی، ڈاکٹر نوشین حامدمعراج

اتوار 29 نومبر 2020 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامدمعراج نے کہاکہ بلاول زرداری پیپلزپارٹی کے پرچی چیئرمین ہیں، ملک اور قوم کی انہوں نے دھیلے کی خدمت نہیں کی، یہ دونوں اپنے باپ کی لوٹی ہوئی دولت پر پرورش پانے اور اپنی سیاسی چمکانے میں مصروف ہیں،قوم ان بہروپیوں کو اچھی طرح پہنچانتی ہے، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکاہے،بلاول زرداری اور مریم صفدر اپنی انتخابی شکست کا بدلہ عوام سے لے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہیہے، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر اور بلاول زرداری کو اپنے خاندان کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں