سربراہ لاہور کی ہدایت پر شہر بھر میں 169 یونین کونسلز میں 5470 پولیو ٹیموںکو سکیورٹی فراہم،فوکل پرسنز مقرر

پولیو ٹیموں کے ہمراہ شہر کی 06 ڈویڑنز میں 83 موبائل پٹرولنگ بھی تعینات کیں گئیں ہیں، ترجمان لاہور پولیس

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر شہر بھر میں 169 یونین کونسلز میں 5470 پولیو ٹیموںکو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور ان کی مانیٹرنگ کیلئے 06 ڈویڑیز میں فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی ڈویڑن میں انسپکٹر اطہر، سول لائنز ڈویڑن میں انسپکٹر جاوید،اقبال ٹاون ڈویڑن میں انسپکٹر فاروق، کینٹ ڈویڑن کیلئے انسپکٹر منور ڈوگر،صدر ڈویڑن میں انسپکٹر علی اجود اور انسپکٹر رانا اکمل ماڈلٹاون ڈویڑن میں فوکل پرسن ہونگے۔

لاہور پولیس کی طرف سے مجموعی طور پر 498 موٹرسائیکل پٹرولنگ ٹیمیں لگائی گئیں ہیں۔سٹی ڈویڑن میں 132، سول لائنز ڈویڑن 60 اور کینٹ ڈویڑن میں 96 موٹرسائیکل ،اقبال ٹاون ڈویڑن 60، صدر ڈویڑن میں 78 اور ماڈلٹاون ڈویڑن میں 73 موٹرسائیکل اسکواڈز تعینات رہیں گے۔پولیو ٹیموں کے ہمراہ شہر کی 06 ڈویڑنز میں 83 موبائل پٹرولنگ بھی تعینات کیں گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں