صدرڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

پیر 18 جنوری 2021 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی حفیظ الرحمٰن بگٹی کی قیادت میںصدرڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث308ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی13ملزمان کے قبضہ سے 06لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران61ملزمان کے قبضہ سی35پسٹلز،14کلاشنکوف،10رائفلزاور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی70منشیات فروشوں کے قبضہ سی66کلوگرام چرس اور338لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازی میں ملوث37ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری،امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرکے مقدمات میں مطلوب08اشتہار ی وعادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،گداگری،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر90ملزمان گرفتار کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں