متروکہ وقف املاک بورڈ کی سال 2020میں قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائیاں

سال 2020کے دوران مندروں اور گور و دواروں کے نام پر وقف 678 ایکڑ اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی

جمعہ 22 جنوری 2021 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کی سال 2020میں چیئرمین ڈاکٹر عامراحمد کی ہدایات پر قبضہ گروپوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی گئی ۔بورڈ حکام نے یکم جنوری 2020سے 31دسمبر 2020کے دوران ایک سال میں مندروں اور گور و دواروں کے نام پر وقف 678۔ ایکڑ اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی ۔جسکی مجموعی مالیت تقریبا 7070.4 ملین روپے بنتی ہے ۔

بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ کے احکامات پر ملک کے 11اضلاع میں ناجائز قابضین کے خلاف منظم کاروائیاں کر کے مندراور گورو دواروں کے نام پر وقف پراپرٹیز کو واگزار کروایا گیا ۔اس ضمن میں راولپنڈی زون کا ضلع حسن ابدال پہلے نمبر پر فیصل آباد دوسرے ،لاہور چوتھے جبکہ ضلعی آفس کراچی پانچوں نمبر پر ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں واگزار کروائی گئی پراپرٹی کی قیمت 3393.5ملین روپے کی مالیت کا 44ایکڑ رقبہ ،ننکانہ صاحب میں 360ملین کا 6ایکڑ رقبہ ،گوجرانوالہ میں 329.7ملین کا 16ایکڑ رقبہ سیالکوٹ میں 1631.2ملین کا 10ایکڑ رقبہ فیصل آباد میں 387.8ملین کا حامل 53ایکڑ وقف رقبہ سرگودھا میں 60.5ملین کا 5ایکڑ رقبہ اوکاڑہ میں 38.7ملین کا 24ایکڑ رقبہ حسن ابدال میں 199.7ملین کا 434ایکڑ رقبہ لیہ میں 45.6ملین کا 14ایکڑ رقبہ ساہیوال میں 103.5ملین کا 50ایکڑ رقبہ جبکہ ضلع کراچی میں 530.4ملین روپے کا 31ایکڑ روقف رقبہ ناجائز قابضین کے تسلط سے واگزار کرایا گیا ہے ۔

بورڈ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے عین مطابق ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کا عمل جا ری رہے گا ۔ ترجمان بورڈ کا کہنا ہے کہ انتظامی امور اور بورڈ کی آمدن میں اضافہ کے لیے ایڈمنسٹریشن اور اکائونٹس برانچ سرگرم عمل ہے۔جسکی وجہ سے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں