لاہور،محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں آئندہ مال شماری بارے آن لائن مشاورتی اجلاس

وسائل کے بہترین استعمال کے لیے با اعتماد ڈیٹا مرتب کرنا نا گزیر ہی:سردار حسنین بہادر دریشک

جمعہ 22 جنوری 2021 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) ملکی معاشی سطح پر لائیوسٹاک سیکٹر کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں یہ بات وزیر برائے لائیوسٹاک پنجاب جناب سردار حسنین بہادر دریشک نے ایک آن لائن اجلاس کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں آئندہ مال شماری بارے ایک آن لائن مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت وزیر برائے لائیوسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کی۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کے دوران وزیر لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ لائیوسٹاک کے شعبہ میں وسائل کے بہترین استعمال کے لیے بااعتماد ڈیٹا مرتب کرنا نہایت ضروری ہے جس کے لیے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب وفاقی اداروں سے مکمل تعاون کررہا ہے۔ڈائریکٹر( پلاننگ) ڈاکٹر محمد اشرف نے محکمہ لائیوسٹاک کے دستیاب ڈیٹا اور مال شماری کے طریقہ کار بارے جامع بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے ماہرین نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے گزشتہ مال شماری ماڈل کو سراہا اورملکی سطح پر ڈیٹا مرتب کرنے بارے حکومت پنجاب کے تعاون کی تعریف کی۔وزرت اقتصادی امور کے ماہرین نے محکمہ لائیوسٹاک کے وضع کردہ طریقہ کار کو آئندہ مال شماری سے منسلک کرنے کی خواہش کااظہار بھی کیا۔ وزیر برائے لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ وفاقی سطح پر زراعت اور لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں کے ڈیٹا کا انضمام ، پاکستان کے مثبت معاشی اعشاریے وضع کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

یادر ہے کہ یہ آن لائن اجلاس ادارہ شماریات اسلام آباد کے گزشتہ روز ہونے والے اہم اجلاس کا تسلسل تھا جس کے تحت محکمہ لائیوسٹاک پنجاب وفاقی اداروں سے آئندہ مال شماری بارے تعاون کرنے کا خواہاں ہے ۔ آن لائن اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) سمیت وزارت ِ اقتصادی امور اور ادارہ شماریات کے ماہرین بھی شریک ہوئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں