ڈویژنل افسران کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا ڈیوٹی روسٹر جاری

جمعہ 16 اپریل 2021 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈویژنل افسران کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق تمام ڈویژنل افسران کمشنر لاہور کو رمضان بازاروں کی چیک لسٹ سے روزانہ آگاہ کرینگے۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن امان انور قدوائی برکت مارکیٹ، غالب مارکیٹ، شادمان،نعیم شہید روڈ رمضان بازاروں کے دورے کرینگے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی وحدت کالونی، گلشن راوی، میاں پلازہ، ٹھوکر نیاز بیگ رمضان بازار کی چیکنگ کرینگے۔ ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات شیخ آفتاب جلو، بیدیاں، ہربنس پورہ، باغبانپورہ رمضان بازار کے بارے میں رپورٹ کرینگے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعادت سیان نشتر کالونی، کاہنہ نو، سبزہ زار رمضان بازاروں کی چیک لسٹ تیار کرینگے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل منور بخاری مکہ کالونی، باب پاکستان، ٹاون شپ، اسلام پورہ رمضان بازار کے مانیٹر مقرر کیے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد امجد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد طیب بھی مانیٹرز مقرر کیے گئے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل افسران تفویض کردہ رمضان بازاروں پر شکایات کا فوری ازالہ بھی کرائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں